• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے نے کال سینٹر پر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی( ثاقب صغیر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے غیر قانونی اسکیمر کال سینٹر بے نقاب کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق شاہراہ فیصل کے caesars tower میں قائم ایک غیر قانونی کال سینٹر کا خاتمہ کر دیا۔حکام کے مطابق یہ مرکز بیرون ملک افراد کو دھوکہ دینے میں ملوث تھا اور خود کو قرضہ جات کی سیٹلمنٹ ایجنسیوں اور بینکوں کے نمائندے ظاہر کرتا تھا۔چھاپے کے دوران 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں نادر خان (مالک)،آفاق نواز اور علی رضا (پارٹنرز)،جوشوا (کلوزر)،عادل اور عدیل شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید