دبئی/دوحہ (جنگ نیوز) — قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو سعد الکعبی کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں قطر کی مائع قدرتی گیس (LNG) برآمدی صلاحیت کا تقریباً 17 فیصد تباہ ہو گیا ہے، جس سے سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے اور یورپ و ایشیا کو گیس کی فراہمی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مغربی خبررساںادارے رائٹرز کے مطابق سعد الکعبی نے بتایا کہ قطر کے 14 میں سے 2 LNG ٹرینز اور گیس ٹو لیکوئڈز (GTL) کے دو میں سے ایک پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان نقصانات کے باعث سالانہ 12.8 ملین ٹن LNG کی پیداوار 3 سے 5 سال تک بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے غیر معمولی نوعیت کے تھے:“میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ رمضان کے مہینے میں ایک برادر مسلم ملک کی جانب سے قطر اور خطے پر اس نوعیت کا حملہ ہوگا۔”چند گھنٹے قبل ایران نے خلیجی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو اس سے پہلے اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے تھے