کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے تمام سرکاری گاڑیاں کراچی ڈویژن کی حدود سے باہر لیکر جانے پر پاپندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نے تمام سیکریٹریز اور دیگر حکام کو اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے ،وزیر اعلیٰ کے احکامات پر تمام سیکریٹریز نے اپنے محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں ،دوسری جانب سیکریٹریٹذرائع کے مطابق مختلف محکموں کے وزارء،سیکریٹریز، افسران اور اہلکار بڑے پیمانے پر سرکاری گاڑیاں لیکر کراچی سے باہر جاچکے ہیں ،عید کی چھٹیوں میںگھروں کو جانے والےمعمول کے مطابق سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ،حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں تاخیر کی وجہ سے اس پر اب اس فیصلے پرمکمل عمل درآمد ممکن نظر نہیں آتا ۔