کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں کریم آباد کے قریب مینا بازار انڈر پاس کا افتتاح عید کے فوری بعد متوقع ہے مگر حالیہ معمولی بارش سے اس کے اطراف کی نوتعمیر شدہ سڑکیں اور راستے دھنس گئے ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا پر واویلا کیا جا رہا ہے۔ مینا بازار انڈر پاس غیر معمولی گہرائی اور چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔ انڈر پاس کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے بھی شہری سیخ پا ہیں ایسے میں گزشتہ روز کی بارش سے انڈر پاس کے اطراف کے نئے بنائے گئے راستے اور سروس روڈ دھنس گئے ہیں۔ نئی صورتحال کی وجہ سے افتتاح انڈر پاس کے افتتاح میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایک حصے کے دھنسی ہوئی سڑکوں پر دوبارہ مٹی ڈال دی گئی ہے مگر دوسری طرف صورتحال جوں کی توں ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔