• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی کیلئے اہم خبر؛ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی MCMC میں ردو بدل

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ18 سے 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس( MCMC)میں مزید ردو بدل کردیا ۔ ایک افسر کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ سات افسروں کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ آٹھ افسروں کے اسٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے افسر احتشام الحق کی نامزدگی واپس لی گئی ہے۔ جن سات افسروں کیا ضافی نامزدگی کی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے افسراور ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین ۔پولیس سروس کے افسر اور ڈی پی او قصور محمد عیسی خان ۔ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد اور ڈی پی اوبہاولنگر حافظ کامران اصغر کی نامزدگی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید