کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی جنگ کے باعث دبئی میں بھارتی جائیداد سرمایہ کاری خطرے میں، شاہ رخ خان، سلمان خان و بچن خاندان سمیت انڈین امیر و متوسط دونوں طبقوں نے دبئی میں بڑے پیمانے پر جائیدادیں خریدیں۔ فوربز کے مطابق خلیج میں جاری جنگی کشیدگی نے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جہاں گزشتہ چند برسوں میں بھارتی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2021میں تقریباً اٹھارہ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بڑھ کر 2025 تک پچاسی سے نوے ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی، تاہم ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی اس تیزی کو الٹ سکتی ہے۔