• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و بھارت تصادم نہیں چاہتے، مگر دہشتگرد حالات پیدا کردیتے ہیں:امریکی رپورٹ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان وبھارت تصادم نہیں چاہتے، مگر دہشت گرد حالات پیدا کرتے رہتے ہیں۔ دونوں ممالک کھلے تصادم سے گریز کرتے ہیں، دہشت گرد ماحول خراب کر کے بحران کے امکانات بڑھاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی مداخلت نے حالیہ ایٹمی کشیدگی کم کی،بھارت اور پاکستان میزائل اور ایٹمی صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں۔ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی سالانہ خطرات کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کھلے تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے، لیکن دہشت گرد حالات پیدا کر کے بحران کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔ امریکی رپورٹ میں ایٹمی خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت پاکستان تعلقات ایٹمی تصادم کے امکانات رکھتے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ کی مداخلت نے حالیہ ایٹمی کشیدگی کو کم کیا۔رپورٹ میں دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ذکر بھی کیا گیا،بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید