ماسکو (آئی این پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔ قبل ازیں روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔