• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سائبر سیکورٹی نظام مضبوط بنانے کیلئے این ایس او سی سے وزارتوں کا انضمام مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے قومی سائبر سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے نیشنل سیکورٹی آپریشنز سینٹر (این ایس او سی) کے ساتھ وزارتوں کا انضمام مکمل کرلیا ہے ، قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو ٹیئر ون کا درجہ دیا گیا ہے ، گورنمنٹ سرٹ کو ٹیئر 2کے طور پر پر نظام میں شامل کیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ، کابینہ ڈویژن، نیپرا اور این ٹی ڈی سی کو نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، این ایس او سی کے ساتھ انضمام کے بعد حکومتی اداروں میں سائبر خطرات کی نگرانی کا نظام مزید تیز کر دیا گیا ہے ، نئے نظام کے تحت سائبر حملوں کی بروقت نشاندہی اور فوری ردعمل ہوگا، تمام سرکاری اداروں کو مرحلہ وار قومی سائبر مانیٹرنگ سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید