• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز اپنی ملکیت اراضی پر مزید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کاروبار کرے گا

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز اپنی ملکیت اراضی پر مزید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کاروبار کرے گاپاکستان ریلویز کی کئی ٹرینوں کو بند اور بیشتر کو اَؤٹ سورس کرنے کے بعد اب ادارے کافوکس اپنی اراضی کو قلیل اور طویل مدتی لیز پر دینے پر ہے۔ پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے ریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ (ریڈمکو) نے اپنی ملکیت قیمتی اراضی لانگ ٹرم لیز پر کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو اراضی لیز پر دی جائے گی ان پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف کاروبار کیے جائیں گے۔ فیول اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے 21 برس کی لیز پر کاروبار کیا جائے گا۔ فاسٹ فوڈ چین آؤٹ لیٹس، مارٹ اور کنونینس اسٹور اور فارمیسی کے کاروبار بھی کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید