• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت سندھ کی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسر، مسافروں کی سہولت کے لیے فیلڈ میں موجود رہ کر اپنی ذمے داریاں سرانجام دیں گے، جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوورچارجنگ کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، صوبے میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید