• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، شہری سے چھینی گئی رقم 12 لاکھ روپے برآمد ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہری سے چھینی گئی رقم 12لاکھ روپے برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہونے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ سے شہری سے چھینی گئی رقم 12لاکھ روپے برآمد ہوئی، ویسٹریج پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید