• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم، سمندر میں پکنک منانے کے دوران نوجوان ڈوب گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم سے قریب سمندر میں پکنک منانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا،جبکہ مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانہ کی حدود پورٹ قاسم حسن شاہ مزار کے قریب سمند ر میں ایک نوجوان ڈوب گیا ،واقعے اطلاع پر پولیس اور ایدھی ریسکیوکا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، رضاکاروں نے کچھ ہی دیر میں نوجوان کی لاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17سالہ سیف ولد عامر حسین کے نام سے ہوئی جو سمندر کے قریب ہی گوٹھ کا رہائشی تھا، والد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے سیف کے ہمراہ سمندر میں نہا رہاتھاکہ اچانک خطرناک لہریں آئیں تو میں نے اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ لیا تھا لیکن اس نے کہا میں ٹھیک ہوں جیسے ہی اس کا ہاتھ چھوڑا تو بے رحم لہریں میرے بیٹے کو لے گئیں،دریں اثناءلیاقت آباد نمبر 8 میں فلیٹ سے 50سالہ عبدالروف کی لاش ملی ،کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر تین کے قریب ٹرین کے اندرسے 55سالہ محمد انصار ولد ناصر کی لاش ملی ، پولیس نےلاشیں سردخانے منتقل کردیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید