• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے3 کارندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے3 کارند وں کوگرفتار کرلیا ، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافر سے اسلحے کے زور پر موبائل ، نقدی اور پرس چھین لیا تھا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لانڈھی ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی شعیب کو گلستان کالونی فٹبال گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کیا،جبکہ گرفتار ملزم شعیب کی نشاندہی پر اسلحہ فراہم کرنے والے ان کے تیسرے ساتھی امتیاز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید