کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے مبینہ طور پر ٹریک پر دھماکے کرنے والے کالعدم تنظیم بی آر جی کے 5دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد آئی ای ڈی اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر اورایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی عرفان بہادرنے سی ٹی ڈی ہیڈکواٹرسول لائن میں جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی اوروفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پردھماکے کرنے میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ( بی آر جی) کے 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد آئی ای ڈی اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفرمہیسر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر جھنور ولد یار محمد ، جامک خان ولد مصری خان ، علی جان ولد امیر بخش ، نیاز ولد امام بخش اور نورمحمد ولد جعمہ خان شامل ہیں۔