کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے برسات کے انتظامات کے حوالے سے عید کے دن شاہراہِ فیصل، کارساز، سخی حسن، ضلع سینٹرل اور دیگر مقامات کا دورہ کیا،انہوں نےکہا کہ انتظامیہ متحرک ہے، ایک آدھ جگہ پر پانی موجود ہے جسے جلد ہی نکال دیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کا کمپلینٹ سیل مکمل طور پر فعال ہے، انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے شہریوں کو کسی بھی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا ، دریں اثنا میئر کراچی نے گل پلازا سانحے میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ دعا کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج عیدکے دن ہم اپنے شہدا کے ساتھ ہیں اور ان کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں شہر کی خدمت کے دوران جان قربان کرنے والوں کا ہم پر قرض ہے میئر نے کہا کہ شہید فرقان کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور ان کی بیوہ کو بلدیہ عظمیٰ میں ملازمت دی جائے گی، مرتضیٰ وہاب نے شہید فرقان کے بیٹے کو عیدی بھی دی۔