• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی اڈیالہ جیل میں 5 ویں عید، بیٹوں سے بات کروا دی گئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر، اسٹاف رپورٹر) دوران اسیری عمران خان کی پانچویں عید اڈیالہ جیل میں گزری ،جیل حکام نےعمران خان سے ان کے دونوں بیٹوں کی بات کروادی ۔ عید کے روز بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے ملنے کوئی رہنما یافیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں آ یا،گزشتہ عیدوں کی طرح اس بار بھی وہ نمازعید ادانہ کرسکے ، جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو حفاظتی نقظہ نظر سے عید یا جمعہ کی نمازکے لئے ان کے سیلوں سے نہیں نکالاجاتا ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کو5اگست 2023کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل اٹک لایاگیاتھا ،جہاں سے 27ستمبر کو انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیاگیا ،اس دوران ہفتہ کو انہوں نے اڈیالہ جیل میں دوران قید تیسری عیدالفطر منائی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بذریعہ واٹس ایپ کال ان کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ، جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکورٹی وجوہات کی بناپرنمازعیدکے لئے ان کے سیل سے جیل مسجد میں نہیں لے جایا گیا ،جیل حکام کے مطابق سنگین جرائم مثلاً قتل ،اغوابرائے تاوان ، توہین مذہب،دہشت گردی ، وغیرہ کے مقدمات میں ملوث قیدیوں اور ہائی پروفائل قیدیوں کو حفاظتی نقظہ نظر سے عید یا جمعہ کی نمازکے لئے ان کے سیلوں سے نہیں نکالاجاتا، ،ادھراڈیالہ جیل کی مرکزی مسجدمیں نمازعیدصبح آٹھ بجے اداکی گئی ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ ور دیگر جیل حکام نے قیدیوں کے ہمراہ مرکزی مسجد میں نمازعیداداکی ، ادھر جیل کے اطراف میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،سینٹرل جیل جانے والے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید