• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کے خلاف چوتھا مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) معجونوں، شادیوں، نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سے انتہائی متنازع دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے پانچویں شادی نویں کلاس کی طالبہ سے کر لی اور اس کے بعد ہی اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ جب دانیہ شاہ سے شادی کی تھی تو اس کے بعد اس کے خلاف تین مقدمے درج ہوئےتھے۔ پہلے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں ایک واقعے کے حوالے سے اور ایک شخص کے ساتھ فراڈ کرنے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا۔ دوسرا مقدمہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ملتان میں درج ہوا تیسرا مقدمہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی لاہور نے غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کے حوالے سے درج کیا اور اب چوتھا مقدمہ ملتان کے تھانہ راجہ بازار میں ایک خاتون سے رقم لینے، اس کو دھمکیاں اور بلیک میل کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید