• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے سوئم میں اہم شخصیات کی شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر سوئم، دعائے مغفرت اور قرآن خوانی کا اہتمام گزشتہ روز کراچی کے علاقے اولڈ کلفٹن میں واقع ان کی رہائشگاہ پر کیا گیا ۔ اس موقع پر ملک کی ممتاز سیاسی، سماجی، کاروباری اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔سوئم کی تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر مسرور احسن، سید غلام مصطفیٰ شاہ، سینیٹر قرۃ العین مری، سینیٹر سرمد علی، این ڈی خان، فاروق ایچ نائیک، قمر زمان کائرہ، سید ظفر علی شاہ، نبیل گبول، ندیم افضل چن، انور عالم ، نیئر بخاری ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا، نسرین جلیل اور دیگر شامل تھے۔ حمید ہارون، وامق زبیری، قاضی اسد عابد، اسد عمر، مفتاح اسماعیل، سلیم رضا، رحمت علی حسنی، ثاقب شیرازی ، شرمیلا فاروقی، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بیگم راحت جاوید ، مہتاب راشدی نے بھی سوئم میں شرکت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید