• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے آل راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نےآل راج انٹر نیشنل ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا،اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز آل راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ/ لائسنس فی الفور منسوخ کردیا ہے۔لہٰذا، اب میسرز آل راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ بشمول اس کا صدر دفتر اور منسلکہ شاخیں زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں کسی طور حصہ نہیں لے سکتیں۔

ملک بھر سے سے مزید