کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، دیگر رہنماؤں پروفیسر مشتاق پھلپوٹو، محمد عدیل خواجہ، پروفیسر آصف منیر، عبد الحلیم درس، شبانہ افضل، ڈاکٹر ملہار سندھی، سید جڑیل شاہ، خرم رفیع، زکیہ ٹالپر، پروفیسرلعل سوہو، پروفیسر افشین پیرزادو، ڈاکٹر وکرم کمار، حسن میربحر، پروفیسر شوکت علی سموں، عبد الرشید ٹالانی، نہال اختر, غفران اللہ بلوچ، مرتضیٰ سولنگی، احمد علی خان، سانول گھوٹو، کنول مجتبیٰ، محمد جمال، شفق زہرا عدنان اللہ خان، سید وسیم شاہ، صدیق پنھور و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے ہی محکمے، کالج ایجوکیشن کو مسلسل نظر انداز کر کے اس کی افادیت کو ختم کرتی جا رہی ہے، صوبے کے کالجز صرف امتحانات لینے کے مرکز کے طور پر پہچانے جانے لگے۔ صوبائی وزیر تعلیم کی تمام تر توجہ اسکول ایجوکیشن پر مرکوز ہونے کے سبب کالجز عدم توجہی کا شکار ہو چکے ہیں۔