• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اس وقت بدترین شہروں میں آتا ہے، علی خورشیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے تو عوام سوال کرتے ہیں کہ ہم ایسی جمہوریت کا کیا کریں،ہم عوامی لوگ ہیں جو بات عوام کرتے ہیں، ہم وہی کرتے ہیں، کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے، پری بجٹ سیشن پچھلے سال نہیں ہوا پھر بھی پیپلز پارٹی خود کو جمہوری جماعت کہتی ہے۔ منگل کو ایم کیوایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی کےساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ شہر میں جب لوگ ڈمپر گردی کا شکار ہورہے تھے اس وقت مسئلے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جب ڈمپر گردی کے حادثات بڑھے تب سندھ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بلایا ، ہم نے ہمیشہ مسائل کو سیاسی نہیں بنایا بلکہ حل بتایا، ہم نے اس وقت بھی بتایا کہ کراچی والے ڈمپر گردی کا شکار ہورہے ہیں، ایسے سانحات پر حکومت کیوں خاموش ہے۔

ملک بھر سے سے مزید