• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،تفصیلات کے مطابق منگل کوگورنرسندھ محمد نہال ہاشمی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی اور انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔گورنرسندھ محمد نہال ہاشمی نے نیک خواہشات پر سردار ایا ز صادق اور سید غلام مصطفی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ گورنرسندھ نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی کردار کی اہمیت پر زوردیا۔
ملک بھر سے سے مزید