کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن پولیس نے سمیر نامی منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر مطلوب فہرست میں شامل منشیات فروش جنید کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران جیکسن روڈ پٹھان مسجد کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں پر روز مرہ میں لاکھوں روپے کی منشیات پڑیوں کی صورت میں فروخت کی جاتی تھی۔