• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز کو عید کے 3 دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن

کراچی(اے پی پی)پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ 48کروڑروپے کی آمدن حاصل کی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق عید کے پہلے روز آمدن 11کروڑ‘ دوسرے روز 17کروڑ جبکہ تیسرے روز 20کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مزید برآں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی۔ وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے اس کارکردگی کو مثبت پالیسیوںکا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سالوں میں کراچی تا روہڑی ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید