پشاور (آئی این پی) جنوبی وزیرستان میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغانی ڈرائیور سمیت 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ قبائلی ملک کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔