• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس بخاری کمرشل میں کافی شاپ میں نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس بخاری کمرشل میں کافی شاپ میں نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں چند نوجوان کو کافی شاپ میں بیٹھے نوجوان پر تشدد اور بعد میں گاڑی ڈال کر ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد متاثرہ نوجوان کے رابطہ کرنے پر میڈیکل لیٹر بنا کر دے دیا گیا تھا ۔ ایس ایچ او درخشاں راشد علی کے مطابق علی اور حسین نامی طالبعلموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس نے شدت اختیار کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید