کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران سے مذاکرات سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا کو اپنی ناکامی کا احساس ہوگیا ہے، اسرائیل اور امریکا نے اپنی ہٹ دھرمی سے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، کئی ممالک کو اس جنگ سے جو غیر معمولی معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا اندازہ پوری دنیا کو ہوگیا ہے، پر امن عالمی طاقتوں کے دبائو پر امریکا مذاکرات پر رضامند ہوا ، جنہوں نے دنیا کے امن کو مزید تباہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کی سفارت کاری قابل ستائش رہی ہے، اس نے مذاکرات میں بھی اپنا مثبت کردار اداکیا۔