کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود بھینس کالونی موڑ چھوٹا بحریہ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 22 سالہ امتیاز ولد غلام کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ سکھن تھانے کی حدود لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔