جدہ (شاہد نعیم) موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا ضروری ہے، معرکہ حق میں ہمارے جذبہ ایمانی کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کے وجہ سے ہم نے دشمن کے گیار ہ جہاز گرائے، سعودی عرب سے اپنی لازوال دوستی پر پاکستان کو فخر ہے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پاکستان کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان یوتھ ونگ کے فوکل پرسن ملک منظور اعوان نے کیا تھا جس میں پاکستان کمیونٹی نے بڑی تعداد نے شرکت کی، احسن اقبال عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پہنچے تھے ، انہوں نے کہا مسلم لیگ نے جب جب پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے اقتدار کے ہوس رکھنے والوں نے مسلم لیگ کی حکومت کو ختم کیا ، آج مسلم لیگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پھر اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر کام شروع کیا ہے، عالمی حالات میں دنیا بھر کی طرح پاکستان پر بھی مشکلات کا وقت ہے مگر حکومت نہائت دانشمندی سے اپنے سفر پر گامزن ہے، ہم اس صورتحال میں بھی مقابلہ کررہے ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھر پور عسکری طاقت سے سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں ہمارے نوجوان پاکستان کی دفاع میں جانوں کا نظرآنہ پیش کررہے ہیں پاکستان کے عوام کو شہداء کے خاندانوں پر فخر ہے جو اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں میں اپنے علاقے کے شہداء کے والدین سے ملا ہوں اور انکی ہمت پر فخر محسوس کرتا ہوں ایسے میں ملک کے اندر موجود کچھ لوگ اندرونی دہشت گردگی میں ملوث ہیں انکے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ k کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل اور ٹرین سروس بند رہی کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل نیٹ ورک سروس اور ٹرین سروس بند رہی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اقدام ممکنہ خطرا ت سے نمٹنے کیلئے اٹھایا گیا،عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں پیر کو موبائل نیٹ ورک سروس اور ٹرین سروس بند رکھا جس کے باعث عید کے تیسرے روز عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب معاون محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے یہ اقدام ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔