• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اسکول پر حملہ، یو این انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنیکا فیصلہ

میناب ایران میں اسکول پر حملے کے فوری بعد کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
میناب ایران میں اسکول پر حملے کے فوری بعد کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں اسکول پر حملے کے معاملے پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کونسل کے صدر سدھارتو رضا سوریودیپورو نے بتایا کہ ایران، چین اور کیوبا کی جانب سے ہنگامی بحث کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایران کے جنوبی شہر میناب میں جنگ کے پہلے روز ہونے والے اسکول پر فضائی حملے کے تناظر میں طلب کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو اجلاس طلب کرنے کے فیصلے کی باضابطہ منظوری بھی دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید