عراقی وزیرِاعظم نے فوجی یونٹس پر حملوں کے معاملے پر امریکی ناظم الامور کو طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
بغداد میں عراقی وزیر اعظم آفس کے مطابق عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ بغداد میں تعینات امریکی ناظم الامور کو طلب کیا جائے۔
دریں اثنا عراقی کردستان کی قیادت نے کہا ہے کہ ایران نے سیکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حالیہ حملے کو غلطی قرار دیا ہے۔
اربیل سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کردستان ریجن کے صدر نوشیروان برزانی نے بتایا کہ حملے کے بعد ایران سے رابطہ کیا گیا۔
تہران نے تسلیم کیا کہ حملہ ایک غلطی تھی اور واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، گزشتہ روز بیلسٹک میزائل حملے میں کردستان کی پیشمرگہ فورس کے چھ اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔