ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا صہیونی جارحیت کے خلاف دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے کہا کہ ترک قوم نے برسوں امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس باوقار راستے پر اللہ کے فضل سے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں امن کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جنگ کے باعث ترک معیشت کو ہونے والے نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔