• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے موجودہ صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی ویزا میعاد میں توسیع کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سعودی وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کے ویزا کی میعاد میں توسیع کردی۔

سعودی حکام کے مطابق جن کے ویزوں کی میعاد 25 فروری تک تھی وہ فیس ادائیگی پر 18 اپریل تک رک سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن کے ویزوں کی میعاد 25 فروری کو ختم ہوچکی ہے وہ بغیر فیس مملکت کی بین الاقوامی گزر گاہ سے روانہ ہوسکتے ہیں۔

عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزوں کے حامل افراد 18 اپریل تک پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید