• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں جاری جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، مائیک جانسن

امریکی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن : فائل فوٹو
امریکی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن : فائل فوٹو 

امریکی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اپنے بیان میں  مائیک جانسن نے کہا کہ ایران جنگ کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی ایران پر دباؤ کے لیے ہے۔

مائیک جانسن نے کہا کہ فوجی تعیناتی زمینی فوج کی تعیناتی سے بالکل مختلف ہے، ہمارے پاس زمینی فوج نہیں، میرا نہیں خیال کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

دوسری جانب ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کرتے ہوئے اپنی 5 شرائط سامنے رکھ دیں۔

ان شرائط میں ایران نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کرے گا اور ایران کی شرائط ماننے پر ہی جنگ بندی ہوگی، ایران نے اپنا ردِعمل امریکا تک پہنچانے کے لیے پاکستان کو بھیج دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کے وقت کے تعین کی اجازت نہیں دے سکتا، شرائط میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے حملے اور ایران کے عہدے داروں کا قتل روکا جائے۔

ایران پر جنگ دوبارہ مسلط نہ کرنے کے ٹھوس اقدامات کی ضمانت دی جائے، ایران پر مسلط جنگ کے نقصانات کا تعین کرکے ادائیگی کی ضمانت دی جائے، ایران اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے، آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے۔

حکام نے یہ بھی واضح کردیا کہ جب تک ایران کے مطالبات نہیں مانے جائیں گے تب تک اپنا دفاع جاری رکھیں گے ، دشمن پر بھرپور ضربیں لگاتے رہیں گے ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید