بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خدا ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک 40 سالہ شخص کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے کافی عرصے بعد ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس میں جعلی بابا کے خلاف شکایت درج کروائی۔
خاتون کا جعلی گرو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملزم نے روحانی اثر و رسوخ اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا، جعلی بابا نے خود کے خدا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شکایت اس وقت سامنے آئی جب ناسک میں خود ساختہ مذہبی شخصیت اشوک کھرات کی گرفتاری کی خبر منظرِ عام پر آئی جس کے بعد متاثرہ خاتون کو قانونی کارروائی کے لیے حوصلہ ملا۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔