کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کراچی میں کنگز میں شامل آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا لاہور میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایونٹ کے بڑے میچ سے قبل ایڈم زیمپا نے مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کی۔ آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا یہ پی ایس ایل ڈیبیو ہے۔ دوسر ی جانب پشاور زلمی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کوفیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔