کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،مین بلڈنگ میں واقع میوزیم میں ورلڈ کپ 1992 کی ٹرافی کے ساتھ پرانی یادوں کا تازہ کیا ۔وسیم اکرم نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ 32 برسوں کے بعد ننھی حسینہ کو دیکھ کر اچھا لگا ٹرافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا یہ پہلے کی طرح شاندار لگ رہی ہے۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آئےاورکیمپ کے فاسٹ بولرز سے ملاقات کی۔قیوم خان سمیت دیگر فاسٹ بولرز نے شعیب اختر سے گفتگو کی ۔