• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی دوسری اننگ میں بیٹنگ کی آزمائش باقی، انگلینڈ کی برتری 357 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد دوسری اننگ میں بیٹنگ کی آزمائش ابھی باقی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میں ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔انگلینڈ نے کھیل پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا۔انگلینڈ نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر 177رنز بنائےتھے اور اس کی برتری 357 رنز کی ہوگئی ہے۔ڈین لارنس 50اور اولی رابنسن دورنز بناکر کریز پرموجودتھے۔ محمد عباس نے تین محمد علی نے دو اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔لارڈز میں ہفتے کو بارش کی وجہ سے تین گھنٹے کی تاخیر سے کھیل شروع ہوا اور38منٹ کے بعد کھیل ایک بار پھر روک دیا گیا لیکن پھر کھیل شروع ہوگیا۔اس دوران گیند بہت زیادہ سوئنگ ہورہی تھی اور کچھ گیندیں بہت زیادہ نیچی رہ رہی تھیں۔تیسرے دن پاکستان کوپہلی وکٹ اس وقت ملی جب محمد عباس کی گیند نیچی رہی اور انگلینڈ کے کھلاڑی گے چھ چوکوں کی مدد سے31رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ہیری بروک56گیندوں پر34رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔جیمی اسمتھ سات رنز بناکر محمد عباس کا شکار بنے۔ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی اور چائے کا وقفہ کردیا گیا۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی، پاکستان کے صرف 2 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اذان اویس نے 46، سعود شکیل نے 16 رنز بنائے،شان مسعود، علی عثمان، خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 5، محمد رضوان 7 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بناسکے، انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں،تیسرے دن38ہزار تماشائیوں نے گراونڈ کا رخ کیا۔