• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی، پی ایچ ایف کار کردگی سے خوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم اتوار کی صبح8بجے ہالینڈ سے لاہور پہنچے گی، دریں اثناءپاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد نہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ایونٹ میں پہلے سے کہیں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ ٹیم میں اب بھی کچھ خامیاں موجود ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایشین گیمز کی تیاریوں کے پیش نظر آنے والے مہینوں میں ان خامیوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دور کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کوچنگ اسٹاف سے مطمئن ہے۔ بنیادی مقصد ایک ایسا مربوط اور اعلیٰ کارکردگی کا حامل نظام قائم کرنا ہے جس سےہر عمر کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آسکے،دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کے بعد عالمی درجہ بندی میں ایک درجے تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔