کراچی(اسٹاف رپورٹر) زون ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں العمران اسپورٹس نے منور اسپورٹس کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ منور اسپورٹس 129 رنز بنا سکی۔ یو سف نے 50 رنز بنائے۔ العمران کرکٹ کلب نے بغیر نقصان کے 130 رنز بنا لئے۔ کوآرڈینیٹر اعظم خان مہمان خصوصی تھے۔