• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال نے آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بیس بال کو شامل کرنے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے درخواست کردی۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر ڈاکٹر محمد حمود لاکھوی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود کو خط ارسال کیا، جس میں بیس بال کو ساؤتھ ایشین گیمز کے کھیلوں کے پروگرام کا حصہ بنانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔