کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا، جس میں فاسٹ بولرز نے این سی اے اور قومی کوچز اور قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے اسکلز پر بھی کام کیا ۔کیمپ کے آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کیمپ میں شامل ایمرجنگ پیسرز کا نیٹس میں بغور جائزہ لیا اور مفید مشورے دیئے ۔ دراز قد فاسٹ بولر عاکف جاویدنے کہا کہ فٹنس کے بعد میں مکمل فٹ ہوں ۔