دبئی(عبدالماجد بھٹی)ویمنز ایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے ہانگ کانگ کو چھ رنز سے شکست دے دی۔پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے۔ فاطمہ نے کہا کہ ایشیا کپ میں جیت کی ہدف سامنے ہے، پاکستان کو ایشیا کپ میں فتح دلانا چاہتے ہیں، دبئی میں کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن سے باخوبی واقف ہیں ہمارے پاس نشرہ سندھو اور سعدیہ ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں جو ان پچوں پر اچھی کارکردگی دکھانا جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ ستمبر کا میچ بھی عام میچوں کی طرح ہے ہم چھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیںپاکستانی شائقین آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ بھارت کیخلاف میچ کیلئے مکمل تیار ہیں، اپنی بھرپور صلاحتیں دکھانےکی کوشش کریں گے، اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہم نے کچھ نئی لڑکیوں کو موقع دیا ہے جو مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔ پاکستان ٹیم منگل کو تھائی لینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 ستمبر کو شیڈولڈ ہے پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ ہانگ کانگ کے ساتھ 7 ستمبر کو کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں انڈونیشیا کی ٹیم پہلی بار شرکت کررہی ہے۔فاطمہ ثنانے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک نیا موقع ہے،کنڈیشنز کا ہمیں اندازہ ہے ،تیاری اچھی ہے ،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاکوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی ۔نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں کھلاڑیوں کی شرکت کی۔