• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ مزید دو میچز کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں  رینجرز کرکٹ کلب نے الحمرا کرکٹ کلب کو 210 رنز سے شکست دیدی رینجرز کرکٹ کلب نے 363 رنز اسکور کئے شہزاد خان نے 137 رنز بنائے، ایس ایم بابر نے 62 ، فرحان خان نے  51 رنز اسکور کئے۔ محمد مزمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں الحمرا کرکٹ کلب کی ٹیم 153 رنز بناسکی۔  پریمیئر اسپورٹس نے رضویہ اسپورٹس کو 50 رنز سےہرایا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح پروفیسر اعجاز فاروقی نے کیا۔