لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ رم مارکیٹ، لاری اڈہ ایریا کا دورہ کیا اور رم مارکیٹ لاری اڈہ سے منسلک ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے رم مارکیٹ، تاریخی مریم زمانی بیگم مسجد، شہید بھائی منی سنگھ، پانی والا تالاب عمارت کا دورہ کیا۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور اے سی نے رم مارکیٹ منتقلی پلان کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پانی والا تالاب تاریخی عمارت پر جاری ایل ڈی اے ترقیاتی پراجیکٹ پیشرفت پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ تاریخی بیگم زمانی مسجد، شہید بھائی منی سنگھ گردوارہ سمیت ایریا کو محفوظ کیا جائیگا، منڈی یا مارکیٹ کی منتقلی سے کاروبار کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ کاروبار کو فروغ ملے گا۔