• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دور میں فلم ، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں ، حمزہ شہباز

لاہور (خبر نگار) جامعہ پنجاب کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنی ظہیر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر لبنی نے انہیں شعبہ فلم کی تعلیمی و تحقیقی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم اور میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شعبہ فلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے ذمہ دار اور باصلاحیت افرادی قوت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید