• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ صیہونیت اسرائیلیت کے ہاتھوں یرغمال بن گئے، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈاکٹر مجید ایبل کی دعوت پر نولکھا چرچ میں عیدملن اور بین المذاہب ہم آہنگی تقریب سے خطاب کیا. لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ فلسطین پر نسل کشی اور قیامت برپا کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صیہونیت اسرائیلیت کے ہاتھوں یرغمال بن گئے اور اسلامی جمہوریہ ایران پر بِلاجواز جارحیت اور وحشیانہ حملہ کردیا، ایران کے عوام نے تاریخ ساز مزاحمت کے ساتھ امریکہ، اسرائیل کو ذِلّت و شکست سے دوچار کردیا. امریکہ کے پاس اب ایران کی شرائط تسلیم کرنے کے سِوا کوئی چارہ نہیں۔
لاہور سے مزید