• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں وڈیو بنانے کا واقعہ ، ایم ایس سے جواب طلب

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں وڈیو بنانے کے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لی لیا گیا۔ ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے تین روز میں جواب طلبی جبکہ 4 ڈاکٹرز ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو معطل کر دیا گیا۔ قبل ازیں لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کی خواتین ڈاکٹرز نے گائنی آپریشن تھیٹر میں دو الگ الگ خواتین کے آپریشن کو مقابلہ قرار دیتے ہوئے کی ویڈیو وائرل کر دی جس پر وزیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وی سی کنگ ایڈورڈ نے ویڈیو کو تقریبا ایک پرانا قرار دیا علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی جانب سے وڈیو بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے بنائی گئی وڈیو پرانی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اخلاقی و مجرمانہ غفلت پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
لاہور سے مزید