لاہور(خبرنگار)جمعیت علماءپاکستان کا 78ویں یوم تاسیس (27 مارچ) جمعۃ المبارک ملک بھر میں منایا گیا۔یوم تا سیس کے موقع پر جمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،جے یو پی کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر،سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، پیر فاروق الحسنین،سید عقیل انجم قادری،ڈاکٹر یونس دانش، دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام پر انتہائی مشکل وقت ہے خون مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔امریکہ و اسرائیل مل کر کھلم کھلا بدمعاشی سے اسلامی ملک ایران پر تاریخ کی بدترین گولاباری کر رہے ہیں ۔